5:46 PM PKT

Feb 6, 2014
Imran Siddiqui On the Passing Of Nelson
ویڈیو

10:49 AM PKT

Feb 5, 2014
Google Hangout - Mourning Mandela
ویڈیو

8:49 PM PKT

Dec 6, 2013
لندن میں ایک افریقی خاتون آنجہانی منڈیلا کی یاد میں پھول رکھ رہی ہیں
تصویر

8:43 PM PKT

Dec 6, 2013
ایڈیٹر کا پیغام

8:38 PM PKT

Dec 6, 2013
کراچی میں اسکول کی طالبات جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی یاد میں شمعیں روشن کیے ہوئے ہیں
تصویر

8:13 PM PKT

Dec 6, 2013
ایڈیٹر کا پیغام

5:46 PM PKT

Feb 6, 2014
ویڈیو

Imran Siddiqui On the Passing Of Nelson

10:49 AM PKT

Feb 5, 2014
ویڈیو

Google Hangout - Mourning Mandela

8:49 PM PKT

Dec 6, 2013
تصویر

لندن میں ایک افریقی خاتون آنجہانی منڈیلا کی یاد میں پھول رکھ رہی ہیں

8:43 PM PKT

Dec 6, 2013
ایڈیٹر کا پیغام

Editor: Umair Bin Riaz

منڈیلا کے انتقال پر پاکستانی بھی سوگ میں


نسلی امتیاز کے خلاف جد و جہد کی علامت سمجھے جانے والے جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا کے انتقال پر پاکستان میں قانون سازوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  منڈیلا رواداری، برداشت اور محبت جیسا پیغام چھوڑ گئے ہیں جس کی دنیا خاص طور پر پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو بہت ضرورت ہے۔

مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو بھی نیلسن منڈیلا جیسے رہنما کی بہت ضرورت ہے۔

پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے الگ الگ پیغامات میں دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جناب منڈیلا کی جد و جہد کو دنیا بھر میں احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

جمعہ کو پاکستان کی پارلیمان کے ایوان بالا ’سینیٹ‘ اور ایوان زیریں ’قومی اسمبلی‘  نے نیلسن منڈیلا کے انتقال پر اتفاقِ رائے سے تعزیتی قراردادیں منظور کیں جن میں آنجہانی رہنما کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں قرار داد وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے پیش کی جس میں کہا گیا ہےکہ حقیقی جمہوریت کی علامت سمجھے جانے والے منڈیلا کے انتقال پر پاکستانی عوام جنوبی افریقہ کے لوگوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

8:38 PM PKT

Dec 6, 2013
تصویر

کراچی میں اسکول کی طالبات جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی یاد میں شمعیں روشن کیے ہوئے ہیں

8:13 PM PKT

Dec 6, 2013
ایڈیٹر کا پیغام

Editor: Umair Bin Riaz

نیلسن منڈیلا یاد رہیں گے
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سیاسی و سماجی رہنما اور عوامی حلقے جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا کی موت پر سوگوار ہیں۔

منڈیلا 95 برس کی عمر میں جمعرات کو جوہانسبرگ میں انتقال کر گئے تھے۔
 
نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت سمجھے جانے والے نیلسن منڈیلا پھیپھڑوں کی عارضے کے باعث طویل عرصے سے شدید علیل تھے۔ انہیں محبت اور احترام سے’مدیبا‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے جمعرات کو نیلسن منڈیلا کے انتقال کی خبر کا باقاعدہ سرکاری اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقی قوم اپنے عظیم ترین بیٹے سے محروم ہو گئی ہے۔

انھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ جناب منڈیلا کے اس سماجی تصور پر کاربند رہنے کا عزم کریں کہ معاشرے میں کسی کا استحصال نہ کیا جائے۔

صدر زوما نے قومی سطح پر سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس دوران پرچم سرنگوں رہے گا اور مسٹر منڈیلا کی آخری رسومات پور ے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔

جوہانسبرگ میں مسٹر منڈیلا کے گھر کے باہر موجود لوگ جنوبی افریقی انداز میں انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جمع ہیں۔

  • 5:46 PM PKT

    Feb 6, 2014
    Imran Siddiqui On the Passing Of Nelson
    ویڈیو
  • 10:49 AM PKT

    Feb 5, 2014
    Google Hangout - Mourning Mandela
    ویڈیو
  • 8:49 PM PKT

    Dec 6, 2013
    لندن میں ایک افریقی خاتون آنجہانی منڈیلا کی یاد میں پھول رکھ رہی ہیں
    تصویر
  • 8:43 PM PKT

    Dec 6, 2013
    ایڈیٹر کا پیغام
  • 8:38 PM PKT

    Dec 6, 2013
    کراچی میں اسکول کی طالبات جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کی یاد میں شمعیں روشن کیے ہوئے ہیں
    تصویر
  • 8:13 PM PKT

    Dec 6, 2013
    ایڈیٹر کا پیغام